کوئی مسلم روزے سے نہ ہو، وہ کسی غیر مسلم سے پانی مانگ سکتا ہے یا اس کے سامنے پانی پی سکتا ہے؟
غیر مسلم سے پانی مانگنے اور اس کے سامنے نوش کرنے میں تو حرج نہیں، البتہ اگر مہینہ رمضان کاہے اور مسلمان دن میں پانی پیتا ہے تو بہت براکرتا ہے، رمضان کے احترام کا تقاضا ہے کہ اگر کسی عذر کی وجہ سے روزہ نہیں رکھا تو بھی اعلانیہ نہ کھائے پیے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144008200949
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن