کسی غیر مسلم لڑکے سے باتیں کرنا اوردوستی لگانا کیسا ہے ؟
کسی غیر مسلم لڑکے سے محلے دار یا پڑوسی ہونے کے ناطے یا محض انسانیت کے ناطے خوش اخلاقی سے پیش آنا اور بات چیت کرنا مسلمان مرد کے لیے تو درست ہے ، البتہ غیر مسلموں سے دوستانہ، قلبی تعلق اور محبت رکھناجائز نہیں ۔قرآن کریم میں اس سے سختی کے ساتھ منع کیاگیا ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143908201119
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن