بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلموں کی اقسام


سوال

آج کل دنیا میں غیر مسلموں کی اقسام کتنی ہیں؟ اوران کا مختصر تعارف بیان کریں۔

جواب

فقہاء کرام نے کتبِ فقہ میں احکام کے اعتبار سے غیرمسلموں کی چار اقسام تحریر کی ہیں:

1...اہل ذمہ:

"اہلِ ذمہ" سے مراد وہ غیر مسلم افراد ہیں جوکسی اسلامی ملک میں اس ملک کے قوانین کی پاسداری کاعہد کرکے وہاں سکونت اختیار کریں۔یہ افراد ''ذمی''کہلاتے ہیں۔

2...مستامن:

"مستامن" سے مراد وہ غیر مسلم باشندے ہیں جوتجارت یاکسی اور غرض سے کسی اسلامی مملکت میں عارضی طور پر اجازت(ویزہ )لے کرآئے ہوں۔

3...معاہد:

"معاہد" سے مراد وہ غیر مسلم افراد ہیں جو اپنے ملک میں رہتے ہوئے مسلمانوں سے شرائط کے ساتھ جنگ نہ کرنے کا معاہدہ کرلیں۔نیز اسی طرح وہ غیر مسلم افرد بھی معاہد کہلاتے ہیں جو کسی معاہدے یاشرط کے ساتھ مسلمانوں کے ملک میں عارضی طور پر سکونت اختیار کریں۔اسی طرح ایک مملکت  کا دوسری مملکت سے جنگ نہ کرنے کا معاہدہ ہو یہ بھی اس میں شامل ہے۔

4...حربی:

"حربی " سے مراد وہ کافر ہیں جن سے کسی قسم کا کوئی معاہدہ نہ ہو۔

مزید تفصیل کے لیے جواہرالفقہ ،جلد دوم،عنوان:غیر مسلموں کے حقوق ،ملاحظہ ہو۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143811200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں