بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیبت اور چغل خوری کا مفہوم


سوال

غیبت کیا ہے اور چغل خوری کیا ہے؟ جب ان کی وجہ سے ہمارے اعمال ضائع ہوتے ہیں تو کون سے اعمال ضائع ہوتے ہیں عبادات یا پھر سارے اعمال؟ جیسے حقوق العباد وغیرہ کا اجر بھی؟

جواب

غیبت کا مطلب ہے کسی کی پیٹھ پیچھے اس کا ایسا تذکرہ کرنا جو اس کے سامنے کیا جائے تو اسے برا لگے، خواہ وہ بات اس شخص میں موجود بھی ہو، اگر وہ عیب اس میں موجود ہی نہ ہو تو اسے بہتان کہتے ہیں، جو غیبت سے بھی بڑا گناہ ہے. چغلی خوری کا عام فہم مطلب ہے : لگائی بجھائی کرنا، یعنی ایک کی بات دوسرے تک پہنچانا اور باہم اختلاف پیدا کرنا. احادیث میں اس قسم کے گناہوں کی بنا پر اعمال کے ضائع ہونے کا عام ذکر ہے، مخصوص اعمال کا ذکر نہیں، اس لیے اس کو خاص اعمال کے ساتھ مقید کرنا یا سمجھنا درست نہیں، تمام اعمال کے بارے میں ہی ڈر رہنا چاہیے اور شاید عموم سے یہی مطلوب بھی ہے. واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143708200005

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں