بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غسل فرض ہونے کی حالت میں قرآنِ مجید کی تلاوت سننا


سوال

اگر غسل فرض ہو تو کیا قرآنِ پاک کی تلاوت سن سکتے ہیں ؟

جواب

حالتِ جنابت (غسل فرض ہونے کی حالت ) میں قرآنِ پاک کی تلاوت دیکھ  کر یا بغیر دیکھے  کرنا جائز نہیں ہے۔ البتہ محض تلاوت سننا منع نہیں ہے۔

الفتاوى الهندية (2 / 44):

"( ومنها) حرمة قراءة القرآن، لاتقرأ الحائض والنفساء والجنب شيئاً من القرآن، والآية وما دونها سواء في التحريم على الأصح". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200156

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں