بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غریب کی قربانی کا جانور کم عمر نکلا


سوال

غریب نے بنیتِ اضحیہ جانور خریدا اور قربانی کی، بعد میں معلوم ہوا کہ جانور کم عمر تھا تو اس کی قربانی ہوئی یا نہیں؟

جواب

چوں کہ غریب پر قربانی واجب نہیں ہوتی، لیکن وہ جو جانور قربانی کی نیت سے خریدے یا کوئی جانور قربانی کے لیے متعین کردے تو وہی جانور قربانی کے لیے متعین ہوجاتاہے، خواہ اس میں قربانی کی شرائط مکمل نہ ہوں، اس لیے کم عمر جانور خریدنے کی صورت میں وہی جانور اس کے حق میں متعین تھا؛ اب قربانی کردینے کے بعد جانور کی عمر کا علم ہوا تو دوبارہ غریب پر قربانی کی قیمت صدقہ کرنا لازم نہیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200039

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں