بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

غریب نے جانور فروخت کی نیت سے لیا تو قربانی واجب نہیں


سوال

اگر جانور اس نیت سے لایا جائے تاکہ مناسب منافع ہونے کی صورت میں بیچ دوں گا۔اگر نہ بکا تو اپنی قربانی کر لوں گا۔  ایسے میں شرعی حکم کیا ہے؟ واضح رہے کہ اس آدمی پر قربانی واجب نہیں!

جواب

اگر غریب  آدمی  نے جانور فروخت کی نیت سے خریدا ہے، البتہ نہ بکنے  کی  صورت  میں  قربانی  کرنے  کا  ارادہ  ہو تو  اس صورت میں چوں کہ محض قربانی کی نیت نہیں کی، اس لیے اس شخص پر اس جانور کی قربانی واجب نہیں ہوگی۔البتہ اگر خریدتے وقت ہی قربانی کی نیت کرچکاہو تو اس صورت میں یہ جانور اس شخص کے حق میں قربانی کے لیے متعین ہوجائے گا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010201126

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں