بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غریب آدمی کا پرائز بونڈ خرید کر اسے استعمال کرنا


سوال

ایک شخص گھر خریدنا چاہتا ہے ۔اس کا پرائز بانڈ نکلا ہے،  کیا وہ اس طرح کرسکتا ہے کہ کسی سے قرض لے کر گھر خرید لے اور پرائز بانڈ کی رقم گھر کی مد میں دے دے۔ واضح رہے کہ وہ شخص غریب ہے، کیا غریب کے لیے گنجائش ہوگی؟

جواب

پرائز بونڈ  کی انعامی رقم سود کی ہے، اس لیے اولاً تو اس شخص کو پرائز بانڈ خریدنا ہی نہیں چاہیے تھا، غفلت و لاپرواہی میں خریدلیا اور انعام نکل آیا تو حرام رقم کا اصل حکم یہ ہے کہ اصل مالک کو لوٹانا لازم ہے، اس لیے مذکورہ شخص یہ رقم حکومت کو واپس کردے اور لوٹانے کی صورت نہ ہو تو  کسی  اورمستحقِ زکاۃ  کو بلا نیتِ ثواب دےدے .اس کے لیے خود استعمال کرنا جائز نہٰیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200350

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں