بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عُروَةُ الوُثقی نام رکھنا


سوال

’’عُروَةُ الوُثقی‘‘ نام رکھنا کیسا ہے?

جواب

’’عُروَةُ‘‘  کا معنی ہے: کڑا۔ نیز یہ نام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور تابعینِ کرام رحمہم اللہ کے ناموں میں سے بھی ہے، لہٰذا صرف ’’عُروَة‘‘ نام تو بہت اچھا اور بابرکت ہے۔  اور ’’الوُثقی‘‘  کا معنیٰ ہے: "مضبوط". چناں چہ  ’’عُروَةُ الوُثقی‘‘ کامعنیٰ ہوگا:’’مضبوط کڑا‘‘۔   یہ نام رکھنے  کی گنجائش ہے, تاہم عربی گرامر کے اعتبار سے یہ ترکیب درست نہیں ہے،درست ترکیب  ’’العروة الوثقی‘‘ ہوگی یا  ’’عروه وثقیٰ‘‘.

تاج العروس من جواهر القاموس - (39 / 25):

"والعروة بالضم ، من الدلو والكوز و نحوه : معروفة ، وهي المقبض".

تاج العروس من جواهر القاموس - (26 / 452):

"والوثقى : تأنيث الأوثق ، قال الله تعالى :  بالعروة الوثقى". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201119

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں