بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 شوال 1445ھ 17 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عید الاضحیٰ کی نماز سب سے پہلے کب ادا کی گئی؟


سوال

مسلمانوں نے سب سے پہلے عیدالاضحی کی نماز کس سن میں ادا کی؟

جواب

مسلمانوں نے عید  کی نماز ہجرت کے دوسرے سال سے ادا کرنا شروع کی، ابن حبان کی روایت میں عیدالفطر کی تو صراحت ہے کہ سنہ دو ہجری میں رسول اللہ ﷺ نے پہلی عید الفطر کی نماز ادا فرمائی، عید الاضحیٰ کی اس میں صراحت نہیں ہے، لیکن دوسری روایات سے معلوم ہوتاہے کہ عید الفطر اور عید الاضحیٰ ایک ہی سال مشروع کی گئیں، اس لیے ظاہر یہی ہے کہ عید الاضحیٰ کی ابتدا بھی سنہ دو ہجری میں ہی ہوئی۔ 

مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح (3 / 1060):
"ووجه الوجوب مواظبته عليه الصلاة والسلام من غير ترك، كذا في الهداية، ويؤيده ما ذكره ابن حبان وغيره: أن أول عيد صلاه النبي صلى الله عليه وسلم عيد الفطر في السنة الثانية من الهجرة، وهي التي فرض رمضان في شعبانها، ثم داوم صلى الله عليه وسلم إلى أن توفاه الله تعالى".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200033

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں