میرا ولیمہ عید الاضحی کے ایک ہفتہ بعد ہے، کیا میں عید میں کی گئی قربانی کا گوشت اپنے دعوت ولیمہ میں کھلا سکتا ہوں ؟
جی ہاں، عیدالاضحی کی قربانی کا گوشت ولیمہ کے مہمانوں کو کھلا یا جاسکتا ہے۔
" ویأکل من لحم الأضحیة، ویؤکل غنیاً". وتحته في الشامیة: "هذا في الأضحیة الواجبة والسنة سواء إذا لم تکن واجبة بالنذر.'' (شامی، کتاب الأضحیة، ۶/۳۲۷) فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909201484
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن