عورت کس طرح کا زیور استعمال کرسکتی ہے؟ بعض لوگوں کا کہنا ہے کہ صرف سونے چاندی کا زیور استعمال کرے، اس کے علاوہ پیتل وغیرہ استعمال نہ کرے، راہ نمائی فرمادیں۔
عورت ہردھات کا زیور استعمال کرسکتی ہے، لوہے، تانبے، پیتل ، پلاسٹک اور کانچ کا بنا ہوا زیور بھی عورت کے لیے استعمال کرنا درست ہے، البتہ انگوٹھی صرف سونے اور چاندی کی جائز ہے ، جمہور کے نزدیک اِن دونوں دھاتوں کے علاوہ انگوٹھی پہننا عورت کے لیے جائز نہیں۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143906200105
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن