بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے سات دن خون اور سات دن بغیر خون کے گزرتے ہیں


سوال

ایک عورت کی حیض کی عادت مقرر ہے، مگر ولادت کے بعد دو ماہ سے سات دن خون اور سات دن بغیر خون کے گزرتے ہیں، تو ایسی عورت کے لیے حیض اور اس کے متعلق احکام سے آگاہ فرمائیں!

جواب

سات دن جو شروع کے خون کے ہیں وہ حیض شمار ہوں گے، اس کے بعد سات دن طہرہوگا ،اس کے بعد جو خون ہے وہ پاکی کی کم از کم میعاد (جو کہ پندرہ دن ہیں )مکمل نہ ہونے کی وجہ سے استحاضہ(بیماری) شمار ہوگا، اور ہر نماز کے لیے علیحدو وضو کرکے نماز پڑھے گی باقی احکام طہارت والے ہوں گے، اس کے (14 دن ) بعد   جو خون آئے گا وہ پھر حیض شمار ہوگا اور اسی حساب سے آئندہ سلسلہ چلتا رہے گا۔حاشية رد المختار على الدر المختار (1/ 284):
’’( نصاب الطهر ) أي خمسة عشر يوماً فأكثر. 
( قوله : ولو حكماً) كما إذا كانت بين الحيضتين مشغولة بدم الاستحاضة؛ فإنها طاهرة حكماً ا هـ‘‘. 
  فقط واللہ اعلم
 ح  


فتوی نمبر : 144001200499

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں