بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کو طلاق کا اختیار دینا


سوال

شوہر نے بیوی کو طلاق کا اختیار دیا کہ میں تمہیں طلاق کا اختیار دیتا ہوں، جب دل چاہے مجھ سے الگ ہو جانا۔ کچھ وقت بعد عورت یہ کہہ کر اختیار قبول کر لیتی ہے کہ وہ دیا گیا اختیار میں قبول کرتی ہوں، اور بعد میں یہ الفاظ بھی ادا کرتی ہے کہ'' میں خود کو طلاق دیتی ہوں ۔ کیا طلاق واقع ہو گئی اس طرح ؟

جواب

نکاح کے بعد اگر شوہر نے بیوی کو طلاق کا حق سپرد کیااور کسی وقت یا شرط کی تحدید نہیں کی ہے تو عورت جب بھی اپنے اوپر طلاق واقع کرے گی، طلاق واقع ہوجائے گی۔البتہ عدت کے اندر اندر شوہر کو رجوع کا حق حاصل ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200702

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں