بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کے سامنے عورت کا کیا ستر ہے؟


سوال

عورت دوسری عورت کا کتنا جسم دیکھ سکتی ہے؟

جواب

اگر فتنہ اور شہوت کا خوف نہ ہوتو ایک مسلمان عو رت  دوسری مسلمان عورت کی ناف اور گھٹنے کے درمیانی حصہ کے علاوہ تمام بدن دیکھ سکتی ہے۔ غیر مسلم عورت یا فسق و فجور میں مبتلا مسلمان عورت یا ایسی عورت جو دوسروں کے سامنے پوشیدہ جسم کی صفات بیان کرے ان کے سامنے مسلمان عورت کو پیٹ، پیٹھ، سینہ، پنڈلیاں بھی چھپانا ضروری ہوگا۔

در مختار میں ہے :

’’( وتنظر المرأة المسلمة من المرأة كالرجل من الرجل ) وقيل: كالرجل لمحرمه، والأول أصح، سراج.  ( وكذا ) تنظر المرأة ( من الرجل ) كنظر الرجل للرجل ( إن أمنت شهوتها فلولم تأمن أو خافت أو شكت حرم استحساناً كالرجل هو الصحيح في الفصلين، تاترخانية معزياً للمضمرات‘‘. (6/371) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200946

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں