بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عورت کا بالوں کی چوٹیاں بنانا


سوال

کیا لڑکیوں کا دو چوٹی باندھنا درست نہیں ہے؟

جواب

بالوں کی حفاظت یا زینت کے لیے عورت بالوں میں دو یا اس سے زیادہ چوٹیاں بناسکتی ہے، بشرط یہ ہے کہ نامحرموں کے سامنے اس کا اظہار نہ کیا جائے اور نہ  ہی  اس سے غیر اقوام اور فاسقہ عورتوں کی مشابہت کا قصد ہو۔

سنن أبي داود (1/ 66):

"عن أم سلمة، أن امرأةً جاءت إلى أم سلمة بهذا الحديث قالت: فسألت لها النبي صلى الله عليه وسلم بمعناه قال فيه: «واغمزي قرونك عند كل حفنة»". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144102200286

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں