کیا عورتیں اپنے شوہر کے لیے wax کروا سکتی ہیں?
مسلمان عورت کے لیے دوسری مسلمان عورت کے سامنے ناف سے لے کر گھٹنوں سمیت حصہ چھپانا فرض ہے، شرعی عذر کے بغیر ان اعضاء میں سے کوئی عضو دوسری عورت کے سامنے کھولنا یا کسی عورت کا دوسری عورت کے ان اعضاء کو چھونا جائز نہیں ہے۔ لہٰذا ستر والے مقام کا ویکس کرانا کسی دوسری عورت سے جائز نہیں ہے، خود کرسکتی ہے۔
ستر کے علاوہ مقام کا دوسری عورت سےبھی ویکس کروانا جائز ہے ،جب کہ غیر محارم کے سامنے زینت کا اظہار مقصود نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012200732
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن