بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

نماز کے بعد سجدہ کرنے کا حکم / عورتوں کی نماز برقعہ میں


سوال

 1- کیا نماز کے بعد سجدہ کرنا جائز ہے؟  کچھ  لوگ نماز کے بعد ویسے ہی سجدہ کرتے ہیں، شریعت میں اس کا کیا حکم ہے؟

2- کیا عورت برقعہ پہن کر نماز پڑھ سکتی ہے؟  کچھ لوگ کہتے ہیں کہ اس پر غیر محرموں کی نظریں پڑتی ہیں تو اس میں نماز جائز نہیں ہے۔

جواب

1-نماز کے بعداضافی  سجدہ کرنا مکروہ ہے، ایسا نہ ہو کہ لوگ اس کو نماز کا حصہ سمجھنے لگیں۔

درمختارمیں ہے: ’’لکنها تکره بعد الصلاة؛ لأن الجهلة یعتقدونها سنةً أو واجبةً".

2- اگر کسی باپردہ بند جگہ میں جاکر نماز ادا کرنے کی صورت میں نماز کا وقت نکلنے یا مکروہ وقت داخل ہونے کا اندیشہ ہو  اور کسی کھلی جگہ میں عورت کو نماز ادا کرنی پڑے تو برقعہ میں نماز ادا کرسکتی ہے۔ لیکن جس قدر ہوسکے عورتوں کے لیے بہتر  یہی  ہے نماز  کسی کمرے  وغیرہ میں پڑھیں۔

"صلاةُ المرأةِ في بيتِها أفضلُ من صلاتِها في حجرتِها وصلاتُها في مَخدعِها أفضلُ من صلاتِها في بيتِها". (صحيح أبي داود:570)
ترجمہ: عورت کی نماز اس کے اپنے گھر میں صحن کے بجائے کمرے کے اندر زیادہ افضل ہے ، بلکہ کمرے کی بجائے ( اندرونی ) کوٹھری میں زیادہ افضل ہے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200544

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں