بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عورتوں کا ہاتھ اور پاؤں کا حجاب کرنا


سوال

کیا عورتوں کا ہاتھ اور پاؤں حجاب میں داخل ہے؟

جواب

عورت کے ہاتھ (گٹوں تک) اور پیر (ٹخنوں تک) حجاب میں داخل نہیں ہیں، یعنی غیر محرم کے سامنے دستانے پہن کر ہاتھ چھپانا ، اسی طرح ٹخنوں تک دونوں پیروں کو چھپانا فرض نہیں ہے, البتہ اگر کوئی احتیاط کی غرض سے کرے تو اچھا ہے۔  اور جہاں فتنے کا اندیشہ ہو وہاں ہتھیلیوں کا چھپانا بھی ضروری ہوگا، اسی کے اعتبار سے موجودہ دور کے فتاویٰ میں احتیاطاً ہتھیلیاں چھپانے کا حکم دیا گیا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200277

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں