بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عمیر کا معنی


سوال

میرا نام محمد عمیر  ہے، میرے نام کا کیا (مطلب) معنی ہوگا، آپ بتا سکتے ہیں؟

جواب

’’عمیر‘‘ عربی زبان میں لفظ ’’عمر‘‘  کی تصغیر ہے۔ اور لفظِ عمر جیسا کہ اردو زبان میں بھی مستعمل ہے زندگی کے معنی میں ہے، اور تصغیر جیسے کسی معنیٰ میں کمی کے لیے اور اسے چھوٹا بتانے کے لیے آتی ہے اسی طرح کبھی محبت اور تعظیم کے لیے بھی آتی ہے۔ چناں چہ ’’عمیر‘‘  کا معنی ’’ تھوڑی زندگی‘‘  بھی ہوسکتاہے، اسی طرح چھوٹا عمر اور  پیارا عمر بھی ہوسکتاہے۔ نیز  یہ نام بہت سے صحابہ  کرام رضی اللہ عنہم کا پایا جاتا ہے اور   صحابہ کرام رضوان اللہ تعالی علیہم اجمعین کے ناموں میں نسبت اصل ہے معنی کی حیثیت ثانوی ہے۔ بہرحال یہ نام رکھنا درست ہے۔

المعجم الوسیط میں ہے:

"(عَمَرَ) الرجل ... عمراً: عاش زماناً طويلاً... ويقال: عمر الله فلاناً: أبقاه وأطال حياته

(عَمُرَ) المال ... عمارة: عمر.فيقال للرجل الذي عاش زماناً طويلاً: هو عَمِير".  (المادة: عمر، ص: 622، ط: مكتبه المرتضوي تهران إيران) فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144012201071

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں