بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ کے فرائض اور واجبات اور مسنون طریقہ


سوال

مسنون عمرہ کے فرائض، واجبات اور سنت کیا ہیں؟

جواب

عمرہ کے دو فرض ہیں:

1۔  عمرہ کا احرام باندھنا، یعنی احرام کی نیت کرکے تلبیہ پڑھنا، مرد دو صاف چادر زیب تن کرنے کے بعد احرام کی نیت کرکے تلبیہ پڑھیں۔ (خواتین سلے ہوئے کپڑوں میں ہی احرام کی نیت کرکے تلبیہ پڑھیں۔)

2۔  بیت اللہ کا طواف کرنا، یعنی مسجدِ حرام میں داخل ہونے کے بعد حجر اسود کا استلام کرنے کے بعد بیت اللہ کے سات چکر لگانا۔

فرض چھوٹ جانے سے عمرہ ادا نہیں ہوگا۔

دو واجبات ہیں:

1۔ صفا مروہ کے درمیان سعی کرنا۔

2۔ مردوں کے لیے افعالِ عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد سر منڈوانا یا کم از کم چوتھائی سر کے بال ایک پورے کے برابر چھوٹے کروانا۔  خواتین کے لیے حلق نہیں ہے، وہ عمرے کے بعد کم از کم چوتھائی سر کے بال ایک پورے کے برابر چھوٹے کریں۔

نیز عمرہ کے مسنون طریقہ کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتوی ملاحظہ فرمائیں:

عمرہ کا مسنون طریقہ

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200365

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں