عمرہ کے سفر میں نماز قصر پڑھیں گے یا مکمل؟ مدلل وضاحت فرما دیں!
عمرہ کے سفر میں اگر کسی ایک جگہ (مثلاً مکہ مکرمہ میں یا مدینہ منورہ) میں ایک ساتھ (یعنی مسلسل) پندرہ دن یا اس سے زیادہ ٹھہرنےکا ارادہ ہو تو اس جگہ پوری نماز پڑھی جائے گی اور اگر حرمین میں سے کسی جگہ لگاتار پندرہ دن ٹھہرنے کا ارادہ نہ ہو تو اس جگہ قصر پڑھی جائے گی۔
النتف في الفتاوى للسغدي (1 / 76):
"ويصير مقيماً بشيئين:
أحدهما إذا عزم علي إقامة خمسة عشر يوماً أين ما كان ..." فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144107200238
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن