بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمرہ میں بال کٹوانا


سوال

کیا ہر عمرہ میں استرا پھروانا ضروری ہے؟  ہم سے کسی نے کہا تھا کہ صرف پہلے عمرہ پر بال کٹوانے ہیں، بعد میں نہ بھی کروائیں تو معاف ہے،  سو ہم نے 5 عمرہ میں سے 4 میں استرا پھروایا تھا، ایک میں نہیں کروایا، جس میں میرے والد میرے 2 بھائی اور میں شامل تھا۔ اب دم کیسے ادا کریں؟ اور کیا ہم چاروں پر الگ دم ہوگا؟  اس کے متعلق باقی امور بھی تفصیلاً واضح کریں!

جواب

عمرہ کے ارکان ادا  کرنے کے بعدمرد  کے لیے  حلق (سرمنڈوانا) یا قصر (کم از کم ایک چوتھائی سر کے بال کم از کم ایک پورے کے برابر کاٹنا)  ضروری ہے، ورنہ دم لازم ہے، جو حدودِ حرم میں دینا لازم ہے. سر کے بال کٹوائے بغیر احرام کی پابندیوں سے نہیں نکلیں گے۔ اور بال کٹوانے کی اجازت اس وقت ہے جب کہ بال ایک پورے سے بڑے ہوں، اگر بال ایک پورے سے کم یا مکمل ایک پورے کے برابر ہوں تو پھر حلق کروانا (سر منڈوانا) ضروری ہے۔

نیز حلق کروانے یا بال کٹوانے کا حکم ہر عمرے کے بعد ہے، یہاں تک کہ اگر ایک ہی دن میں دو مرتبہ عمرہ کیا، اور حلق کی وجہ سے سر پر بال بالکل بھی موجود نہ ہوں تب بھی سر پر استرا پھیرنا ضروری ہوگا؛ لہٰذا جب آپ لوگوں نے ایک مرتبہ عمرہ کرنے کے بعد حلق کیے بغیر ہی احرام چھوڑ کر ممنوعاتِ احرام کرلیے تو ہر ایک پر حدودِ حرم میں الگ الگ دم دینا واجب ہوگا۔

اگر وہاں موجود ہیں تو خود دم ادا کردیں، اگر واپس آگئے ہیں یا اس وقت گنجائش نہیں ہے تو کسی اور کے ذریعے حدودِ حرم میں ہر ایک کی طرف سے ایک ایک چھوٹا جانور بطورِ دم ذبح کروادیجیے۔

 فتاوی شامی میں ہے:

’’(أو حلق في حل بحج) في أيام النحر، فلو بعدها فدمان (أو عمرة) لاختصاص الحلق بالحرم.

(قوله: أو حلق في حل بحج أو عمرة) أي يجب دم لو حلق للحج أو العمرة في الحل؛ لتوقته بالمكان، وهذا عندهما، خلافاً للثاني، (قوله: في أيام النحر) متعلق بحلق بقيد كونه للحج، ولذا قدمه على قوله أو عمرة، فيتقيد حلق الحاج بالزمان أيضاً، وخالف فيه محمد، وخالف أبو يوسف فيهما، وهذا الخلاف في التضمين بالدم لا في التحلل؛ فإنه يحصل بالحلق في أي زمان أو مكان، فتح. وأما حلق العمرة فلا يتوقت بالزمان إجماعاً، هداية. وكلام الدرر يوهم أن قوله: في أيام النحر قيد للحج والعمرة، وعزاه إلى الزيلعي، مع أنه لا إيهام في كلام الزيلعي كما يعلم بمراجعته، (قوله: فدمان) دم للمكان ودم للزمان، ط، (قوله: لاختصاص الحلق) أي لهما بالحرم وللحج في أيام النحر، ط‘‘.   (2/554، باب الجنایات، ط: سعید) 

فتاوی عالمگیری میں ہے:

"وإذا جاء وقت الحلق ولم يكن على رأسه شعر بأن حلق قبل ذلك أو بسبب آخر ذكر في الأصل أنه يجري الموسى على رأسه؛ لأنه لو كان على رأسه شعر كان المأخوذ عليه إجراء الموسى، وإزالة الشعر فما عجز عنه سقط وما لم يعجز عنه يلزمه، ثم اختلف المشايخ في إجراء الموسى أنه واجب أو مستحب، والأصح أنه واجب، هكذا في المحيط".(1/231، الباب الرابع فیما یفعلہ المحرم  بعد الاحرام ، ط: رشیدیہ)

بدائع الصنائع  میں ہے:

"وأما التقصير فالتقدير فيه بالأنملة؛ لما روينا من حديث عمر - رضي الله عنه -، لكن أصحابنا قالوا: يجب أن يزيد في التقصير على قدر الأنملة؛ لأن الواجب هذا القدر من أطراف جميع الشعر، وأطراف جميع الشعر لايتساوى طولها عادةً بل تتفاوت فلو قصر قدر الأنملة لايصير مستوفياً قدر الأنملة من جميع الشعر بل من بعضه، فوجب أن يزيد عليه حتى يستيقن باستيفاء قدر الواجب فيخرج عن العهدة بيقين". (2 / 141، فصل مقدار واجب الحلق والتقصير، ط: سعید)             

        فتاوی شامیمیں ہے:

"(أو حلق في حل بحج) في أيام النحر، فلو بعدها فدمان (أو عمرة) لاختصاص الحلق بالحرم.

(قوله: أو حلق في حل بحج أو عمرة) أي يجب دم لو حلق للحج أو العمرة في الحل لتوقته بالمكان، وهذا عندهما خلافاً للثاني (قوله: في أيام النحر) متعلق بحلق بقيد كونه للحج، ولذا قدمه على قوله: أو عمرة فيتقيد حلق الحاج بالزمان أيضاً، وخالف فيه محمد، وخالف أبو يوسف فيهما، وهذا الخلاف في التضمين بالدم لا في التحلل فإنه يحصل بالحلق في أي زمان أو مكان فتح. وأما حلق العمرة فلايتوقت بالزمان إجماعاً، هداية، وكلام الدرر يوهم أن قوله: في أيام النحر قيد للحج والعمرة، وعزاه إلى الزيلعي مع أنه لا إيهام في كلام الزيلعي كما يعلم بمراجعته (قوله: فدمان) دم للمكان ودم للزمان ط (قوله: لاختصاص الحلق) أي لهما بالحرم وللحج في أيام النحر ط". (2/554، باب الجنایات، ط: سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں