بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عمان سے صدقہ فطر پاکستان بھیجنا


سوال

میں عمان میں رہتا ہوں، اگر میں صدقہ فطر پاکستان میں دینا چاہوں تو دے سکتا ہوں؟

جواب

بصورتِ مسئولہ اگر آپ صدقہ فطر پاکستان میں اپنے رشتہ داروں کے لیے بھیجتے ہیں یا پاکستان میں جن لوگوں کو صدقہ فطر بھیجا جارہا ہے وہ  لوگ  زیادہ غریب اور محتاج ہیں تو ایسی صورت میں آپ کے لیے پاکستان میں صدقہ فطر دینا بلاکراہت جائز ہے۔

الدر المختار (2/ 353)

'' (و) كره (نقلها إلا إلى قرابة) بل في الظهيرية لا تقبل صدقة الرجل وقرابته محاويج حتى يبدأ بهم فيسد حاجتهم (أو أحوج) أو أصلح أو أورع أو أنفع للمسلمين''۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200251

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں