بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عمارت خریدنے سے زمین کی ملکیت


سوال

اگر ہم کسی شخص سے کوئی عمارت خریدیں، لیکن عمارت جس زمین کے ٹکڑے پر بنی ہے وہ نہیں خریدا تو اب اگر کسی وجہ سے عمارت ٹوٹ جائے یا گر جائے تو کیا ہم اس زمین پر کوئی نئی عمارت بنا سکتے ہیں یا نہیں؟

جواب

جس زمین پر  فلیٹ بناکر فروخت کیے جاتے ہیں اس بلڈنگ یا عمارت میں  ہر فلیٹ  یا منزل کا مالک اپنے فلیٹ کے مارکیٹ ریٹ کے حساب سے زمین میں ملکیت رکھتا ہے، جب یہ عمارت منہدم ہوگی اسی حساب سے ان کے درمیان رقم تقسیم ہوگی۔یا باہمی اتفاق سے اگر دوبارہ بلڈنگ بنانا چاہیں تو اس کا بھی اختیار ان کو ہوگا۔

"سفل مجرد مشترك والعلو لآخر وعلو مجرد مشترك والسفل لآخر قوم کل واحد من ذلك علی حدة، وقسم بالقیمة عند محمد، و به یفتی"  (الدر المختار مع الشامیة، کتاب القسمة، مطلب: في الرجوع عن القرعة، زکریا۹/۳۸۳، کراچی۶/۲۶۴) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200281

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں