کیا علیہ السلام کی عبارت انبیا کے علاوہ کسی ہستی کے لیے استعمال کی جاسکتی ہے؟ کیا اہل بیت رسول کے ساتھ کے ساتھ صلی اللہ علیہ وسلم استعمال کیا جاسکتا ہے؟
علیہ السلام کا صیغہ اصطلاحی اعتبار سے چونکہ سلف صالحین نے خاص صرف انبیا کے لیے استعمال کیا ہے، اس لیے اس صیغے کا نبی کے علاوہ کسی کے لیے براہ راست استعمال کرنا مناسب نہیں ہے۔ البتہ یہ صیغہ بالواسطہ اور لغوی حیثیت میں غیر نبی کے لیے استعمال ہو سکتا ہے، چنانچہ علی النبی وآلہ وصحبہ الصلوۃ والسلام کہنا ٹھیک ہے۔یہ حکم عام ہے، اس حکم کے اطلاق میں اہل بیت وغیرہ کسی کی تخصیص نہیں ہے۔
فتوی نمبر : 143612200001
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن