بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علم حاصل کرو اگرچہ چین تک جانا پڑے


سوال

علم حاصل کروچاہے چین جاناپڑے۔ یہ الفاظ واقعی حدیث کے ہیں؟ اگر ہیں تو مہربانی کرکے پوری تفصیل سے آگاہ کریں!

جواب

یہ روایت ان الفاظ کے ساتھ  کتابوں میں ملتی ہے: "اطلبوا العلم ولو بالصین".  یعنی "علم حاصل کرو اگرچہ تمہیں چین جانا پڑے". اور اسے امام بیہقی رحمہ اللہ نے "شعب الایمان" میں اور خطیب بغدادی رحمہ اللہ نے "کتاب الرحلۃ" میں اپنی سندوں کے ساتھ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مرفوعاّ ذکر کیا ہے، لیکن اکابر محدثین نے ان سندوں کو ضعیف قرار دیا ہے، چنانچہ امام ابن حبان رحمہ اللہ نے اس کو باطل قرار دیا ہے  اور امام ابنِ  جوزی رحمہما اللہ نے موضوع روایات سے متعلق اپنی کتاب میں اس روایت کو بھی ذکر کیا ہے، اس لیے محدثین کے بیان کردہ قواعد کی روشنی میں اس حدیث کو بیان کرنا درست نہیں. یاد رہے کہ بعض اہلِ علم نے تاریخی واقعات وقرائن سے اس روایت کی تائید پیش کرکے اسے حدیث ثابت کرنے کی کوشش کی ہے، لیکن محدثین کے ہاں جب سنداً روایت کا ثبوت نہ ہو تو خارجی قرائن سے وہ ثابت قرار نہیں پاتی. مزید تفصیل کے لیے دیکھیں:

1- المقاصد الحسنة للسخاوي

2- کشف الخفاء للعجلوني

3- الموضوعات لابن الجوزي. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201456

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں