بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے متعلق علمائے دیوبند کی رائے


سوال

علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ کے متعلق آپ کی کیا رائے ہے؟ 

جواب

شیخ الاسلام علامہ ابن تیمیہ رحمہ اللہ ہماری تاریخ کے ایک بلند پایہ محقق عالم گزرے ہیں، البتہ انہوں نے بعض مسائل میں جمہور فقہاء ومحدثین اور علمائے امت سے اختلاف کیا ہے، جمہور امت نے ان کے تفردات کو قابل عمل نہیں سمجھا۔  اسی بنا پر بعض حضرات نے ان کی تردید میں کتابیں بھی لکھی ہیں، علامہ تاج الدین سبکی، علامہ ذہبی، ابن حجر ہیتمی، ملاعلی قاری اور علامہ شامی رحمہم اللہ جیسے اہل علم کے ہاں بھی ان پر تنقید ملتی ہے، ان کے مفصل حالات علامہ ابوزہرہ کی کتاب " ابن تیمیہ " میں مل سکتے ہیں، جس کا اردو ترجمہ شائع ہوگیا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143811200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں