کیا بیٹے کی پیدائش میں دو بکرے دو الگ الگ جگہوں پر ذبح کر سکتے ہیں ؟مثال کے طور پر ایک لاہور اور دوسرا راول پنڈی؟
بیٹے کی پیدائش پر ایک بکرا لاہور اور دوسرا راول پنڈی میں ذبح کرسکتے ہیں۔ البتہ دونوں ایک دن ذبح کرنے چاہییں، یعنی اگر ساتویں دن عقیقہ کرنا ہو تو دونوں بکرے ساتویں دن، یا دونوں چودہویں یا اکیسویں دن۔
درر الحكام شرح غرر الأحكام - (3 / 229):
"لأن الدماء أربعة: ما يختص بالزمان والمكان، كدم المتعة والقران. وما يختص بالمكان، وهو ما بقي من دماء الحج والهدايا المنذورة والمتطوع بها إلى ما عطب من التطوع. وما يختص بالزمان، كدم الأضاحي. وما لايختص بزمان ولا مكان كدم العقيقة والوكيرة". فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144012201129
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن