عقیقہ کا بکرا ذبحہ کروایا، کھال کے بدلےقصائی سے اجرت میں کمی کروائی گئی، کیا اب کھال کی قیمت صدقہ کرنی ہو گی؟
عقیقہ کے جانور کی کھال کا حکم بھی وہی ہے جو قربانی کی کھال کا ہے،لہذا جانور کو ذبح کرنے کے عوض اگر کھال قصائی کو دی ہے تو کھال کی قیمت صدقہ کریں۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144007200423
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن