بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ کے دن کا حساب کب سے ہوگا؟


سوال

بچے کی پیدائش پیر کوعصر کے بعد مغرب سے تھوڑا پہلے یعنی 5سے5:30کے درمیان ہوئی ہے،  سوال یہ ہے کہ عقیقہ اگلے اتوار کو ہوگا یا پیر کو؟

جواب

عقیقہ کے دنوں میں دن سے مراد شرعی دن ہے،  اور شرعی دن صبح صادق سے غروبِ آفتاب تک ہوتا ہے، اور ہر  رات، آنے والے دن میں شامل ہے، اس اعتبار سے چوں کہ مذکورہ صورت میں بچے کی پیدائش عصر کے بعد مغرب سے پہلے ہوئی ہے، لہٰذا پیدائش کا ساتواں دن اتوار ہوگا، اور اسی دن عقیقہ مستحب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144104200007

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں