بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عفراء نام کا معنی اور نام رکھنے کا حکم


سوال

"عفراء"  نام کا معنی،  حقیقت کیا ہے؟

جواب

"عفراء"  کے کئی معنی آتے ہیں:

(1)  سفید زمین۔ (معجم الرائد:أرض بيضاء)

(2)  قمری مہینے کی تیرہویں رات۔ ( معجم الرائد:  اللیلة الثالثة عشر من الشهر القمري)

(3) مٹی کا اوپری حصہ ۔(المعجم الوسیط : ما علاه التراب)

''عفراء بنت عبید بن ثعلبہ الانصاریہ''  رضی اللہ عنہا صحابیہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ( أسد الغابة/الإصابة)

 ان کی نسبت سے ''عفراء''  نام رکھنا درست  اور باعثِ برکت ہے، نیز صحابہ ،صحابیات کے نام رکھنے میں معنی کا اعتبار ضروری نہیں، نسبت کافی ہوتی ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200113

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں