بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عصر کے بعد طواف کرنے کی صورت میں طواف کے دو نفل پڑھنے کا حکم، عصر کے بعد قضا نماز پڑھنے کا حکم


سوال

اگر عصر کے بعد طواف کریںتو  کیا طواف کے بعد کی  دو رکعت پڑھ سکتے ہیں یا مغرب کے بعد پڑھیں؟ اور کیاعصرکے بعد کوئی قضا نمازپڑھ سکتےہیں؟

جواب

عصر کی نماز کی ادائیگی کے بعد مغرب کا وقت داخل ہونے سے پہلے طواف کی دو رکعت پڑھنا جائز نہیں ہے،  یہ دو رکعت مٖغرب کے بعد ہی پڑھنی چاہییں۔ البتہ عصر کی نماز کے بعد سورج زرد ہونے سے پہلے قضا نماز پڑھنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200902

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں