بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

عادت کے ایام کے بعد چند دن کے وقفے کے بعد خون آنا


سوال

ایک شخص نے تین ماہ کے وقفے کے لیے اپنی بیوی کو انجکشن لگایا جس سے بیوی کی تین ماہ تک ماہواری نہیں ہوئی،  تین ماہ کے بعد علاج کے دوران اس خاتون کو ایک ماہ میں حیض کےسات ایام پورے ہونے کے بعد چار ہی دن پاکی کے گزرے تھے، دوبارہ حیض شروع ہوگیا ہے، اس صورت میں نماز پڑھنے کا کیا حکم ہے؟

جواب

جب عادت کے سات دن پورے ہوکر  اس کے بعد  چار دن پاکی کے بھی گزرگئے  تو  چار دن کے بعد آنے ولا خون حیض کا نہیں، بلکہ  استحاضہ(بیماری) کاہے ، جس میں روزہ رکھنا اور  نماز ادا کرنا وغیرہ تمام احکام لازم ہوں گے  اور دیگر عبادات بھی کر سکتی ہیں۔

لمافي الدر المختار  (1 / 284):

" ( والناقص ) عن أقله ( والزائد ) على أكثره أو أكثر النفاس أو على العادة وجاوز أكثرهما…. استحاضة".

وفي الشامية  (1 / 285):

"أَمَّا الْمُعْتَادَةُ فَمَا زَادَ عَلَى عَادَتِهَا وَيُجَاوِزُ الْعَشَرَةَ فِي الْحَيْضِ وَالْأَرْبَعِينَ فِي النِّفَاسِ يَكُونُ اسْتِحَاضَةً كَمَا أَشَارَ إلَيْهِ بِقَوْلِهِ أَوْ عَلَى الْعَادَةِ إلَخْ. أَمَّا إذَا لَمْ يَتَجَاوَزْ الْأَكْثَرَ فِيهِمَا، فَهُوَ انْتِقَالٌ لِلْعَادَةِ فِيهِمَا". فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200486

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں