بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عائزہ، علینہ، ادرش، علیشہ، ایمل ناموں کے معانی


سوال

عائزه،  اَدرش ، عَلِیشَاه، ایمل ،روائیده، عَلِینهیہ نام رکھنا کیسے ہیں ؟ان میں سے ادرش مذکر باقی سب لڑکیوں کے نام ہیں ۔

جواب

"عَائِزَه"(زا کے ساتھ) کا معنی ہے: مفلس؛ اس لیے زاء کے ساتھ  یہ نام رکھنا درست نہیں۔ ’’عائذہ‘‘  (ذال کے ساتھ) نام رکھ سکتے ہیں، اس کا معنی ہے: پناہ میں آنے والی، پناہ لینے والی۔  یہ مفہوم اچھا ہے۔

"آدرش" (مد کے ساتھ )اس کے معنی خیال ،تصور اور سوچ کے ہیں ، یہ نام رکھنا مناسب نہیں۔ یہ لفظ فارسی الاصل ہے، عربی میں اس کا مادہ دُرْشَه (بمعنی لجاجت) اور اس سے دَارِش (بمعنی سیاہ جلد) مستعمل ہے۔ لیکن "أدرش" مستعمل نہیں ہے، نیز اس معنیٰ کے اعتبار سے بھی نام مناسب نہیں ہے۔

اصل نام ’’علیشہ‘‘  ہے، اور یہ ’’عالی شاہ‘‘  سے بناہے، ’’علیشہ‘‘  کے معنی: بلند بادشاہ، عظیم المرتبت بادشاہ۔ یہ مذکر لفظ ہے،  بچیوں کے  لیے اس نام کے بجائے  صحابیات رضی اللہ عنھن کے ناموں میں سے کوئی اچھا نام تجویز کریں۔

"روائیده"،"ایمل"  کے معنی ہمیں نہیں مل سکے۔ ممکن ہے کہ قرآنِ مجید میں مستعمل لفظ "رُوَیْدًا" کو کسی نے حالتِ وقف ("رُوَیْدَا")کے اعتبار سے رومن لفظوں یا عامی تلفظ میں "رُوَائیدَه"  لکھ دیا ہو۔ بہرحال "رُوَیْدَا"  نام رکھنا بھی مناسب نہیں ہے، اس کا معنیٰ ہے: مہلت دینا۔

"عَلِیْنَه" (یعنی آخر میں الف کے بجائے "ہ" کےساتھ)  عربی میں مستعمل ہے، جس کا معنی ہے: واضح اور ظاہر۔ اس تلفظ کے ساتھ نام رکھ سکتے ہیں۔

زیادہ بہتر یہ ہے کہ صحابیات کے ناموں میں سے یا عمدہ معانی والے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کریں۔

ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں "اسلامی ناموں" کےعنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔  فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201754

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں