بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طواف کے نوافل حطیم میں ادا کرنے کاحکم


سوال

عمرہ کے طواف کے دو نفل حطیم میں پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ کیا طواف کا بھی اعادہ ہوگا؟

جواب

واضح رہے کہ حطیم کا اندرونی کچھ حصہ (بیت اللہ کی دیوار سے متصل تقریباً دس فٹ) چوں کہ بیت اللہ کا جزو ہے؛ اس لیےطواف  حطیم کے باہر سے کرنا ضروری ہے ،البتہ طواف کے دو نفل کی ادائیگی کسی زمانے اور مکان کے ساتھ مخصوص نہیں ہے۔ (عمدۃ الفقہ)

بہتر ہے کہ مقامِ ابراہیم کے پیچھے اداکیے جائیں،لہذا اگر کسی نے طواف کے دو نفل حطیم میں پڑھ لیے تو ادا ہوجائیں گے ،نہ نوافل کے اعادے کی ضرورت ہے اور نہ طواف کےاعادے کی ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200554

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں