بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلا ق معلق واقع نہ ہونے کی ایک صورت


سوال

میری چھوٹی بہن جس کی عمر سولہ سال ہے کا نکاح چھوٹے ماموں کے بیٹے کے ساتھ کردیا گیا ہے، بہن نے بڑے ماموں کو ولی مقرر کر دیا تھا، میں نے کہا تھا کہ میں وہاں رشتہ نہیں دوں گا اگر دیا تو مجھ پر بیوی طلاق، اب رشتہ ہو چکا ہے، میری والدہ اور مجھ سے تین بڑے بھائی حیات ہیں، والد فوت ہو چکےہیں، برائے مہربانی طلاق ہونے نا ہونےکے بارے میں راہ نمائی فرما دیں۔ 

جواب

صورتِ مسئولہ میں آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہ ہوگی؛ کیوں کہ آپ نے رشتہ نہیں دیا،لہذا شرط نہیں پائی گئی تو طلاق بھی نہیں ہوئی۔فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144004201155

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں