بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے کاغذات


سوال

میں سعودی عرب میں موجود ہوں، بیوی کو طلاق دینا چاہتا ہوں، پر مشکلات یہ ہیں کہ  یونین کونسل والے کہتے ہیں کہ آپ کو پاکستان میں ہونا چاہیے تو پھر پیپر تیار ہوں گے اور آپ کو ملیں گے۔

جواب

شرعاً طلاق  واقع ہونے کے لیے پیپر بنانا لازمی نہیں ہے، الفاظ کہتے ہی طلاق واقع ہو جاتی ہے. البتہ بلاضرورت طلاق دینا برا فعل ہے، اس لیے نباہ کی پوری کوشش کیجیے، اگر تمام تر کوششیں ناکام ہوجائیں تو بوقتِ ضرورت زبانی طلاق سے بھی طلاق ہوجائے گی.

رہے قانونی تقاضے تو اس کے لیے کسی وکیل سے مشورہ کرلیجیے. فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200205

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں