بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے صریح اور کنائی الفاظ


سوال

کون کون سے الفاظ سے طلاق ہوجاتی ہے کنایہ اورصریح کے؟

جواب

''طلاق'' صریح اور کنایہ دونوں طرح کے الفاظ سے واقع ہوجاتی ہے،صریح سے مراد وہ لفظ ہے جس کاعمومی استعمال طلاق ہی کے لیے ہو،جیسے لفظ طلاق ہے،یہ طلاق کے وقوع میں صریح ہے ،اسی طرح طلاق کے لیے الفاظِ کنایہ بھی ہیں اور الفاظِ کنایہ  میں طلاق اور غیر طلاق دونوں کااحتمال ہوتاہے، الفاظِ کنایہ کی فہرست طویل ہے، جن میں سے بعض ایسے الفاظ بھی ہیں جن میں نیت کی ضرورت نہیں ہوتی، جیسے لفظ ''' آزاد ''اور بعض الفاظ نیت یادلالت حال کے محتاج ہوتے ہیں۔اس موضوع سے متعلق تفصیل کے لیے ''الفاظِ طلاق کے اصول''، مؤلفہ مفتی شعیب عالم صاحب ملاحظہ فرمائیں ۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201079

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں