بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کے الفاظ صریحہ و کنائیہ کی پہچان کیسے ہو؟


سوال

وہ کون سے عام فہم الفاظ ہیں طلاق کے لفظ کے علاوہ کہ جن سے طلاق واقع ہو جاتی ہے,  اور وہ الفاظ کے جن سے نکاح دوبارہ کرنا لازم ہو جاتا ہے؟

جواب

لفظِ طلاق کے علاوہ بہت سے ایسے الفاظ ہیں جن سے طلاق واقع ہوجاتی ہے، ان میں سے بعض ایسے ہیں جو لفظِ طلاق کے قائم مقام ہوکر جدائی کے لیے صریح الفاظ شمار ہوتے ہیں، اور بعض وہ ہیں جن طلاق کی نیت ہو یا مذاکرہ طلاق ہو یا حالتِ غضب ہو تو طلاق واقع ہوجاتی ہے، مثلاً: لفظ حرام اور آزاد وغیرہ ۔ ان سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے اور دوبارہ نکاح کرنا لازم ہوجاتا ہے۔

رہی بات کہ ان الفاظ کی پہچان کیسے ہو؟ اور وہ کون کون سے الفاظ ہیں؟ اس سلسلے میں تفصیل کے لیے  کتاب ’’الفاظ طلاق کے اصول، الفاظ طلاق سے متعلقہ اصولوں کی تفہیم و تشریح‘‘،( از مفتی شعیب عالم صاحب، مفتی دار الافتاء جامعہ علوم اسلامیہ علامہ بنوری ٹاؤن کراچی) ملاحظہ کیجیے، یہ کتاب ہماری ویب سائٹ کے کتابوں کے سیکشن میں بھی موجود ہے۔ فقط واللہ اعلم

اس موضوع متعلقہ کتب کامطالعہ کیاجاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200075

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں