بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق کو نکاح کے ساتھ معلق کرنے کا حکم اور اس کا حل


سوال

میں نے پھلے بھی یہ سوال کر چکا ھوں آپ نے کھا تھا اگر طلاق کا الفاظ معلوم ھو تو پھر صورت حال کو دیکھتے ھے پھر فیصلہ کرتے ھے وہ الفاظ یہ ھے اگر اس لڑکی کی سوا جس سے بھی میرا نکاح ھوجایی اس پر طلاق ھو پھر کھا تین دفع طلاق ھو پھر کھا جتنی لڑکیوں سے میرا نکاح ھوجایی اس پر تین تین دفع طلاق ھوں اس لڑکی کی سوا کسی سے بھی نکاح نھی کروگا کیا یہ اب کیا کرے شافعی فتوی پر عمل کرسکتا ھے یا نھی اور حنفی مسلک میں تو کوی راستہ نھی اور یہ حنفی ھی ھے اور جو یہ الفاظ بول چکا ھے اس وقت اس کا عمر بندرہ 15 یا سولہ 16سال کا تھا اور یہ کھتا ھے کہ میں بھت روزے اور ذکر اذکار بھی کرتا رھا دس سال تک کبھی روزہ اور کبھی ذکر کرتا رھا مگر اب میں بی قابو ھوچکا ھو جب بھی کوی لڑکی سامنے آجایی تو دل گناہ کی طرف مایل ھوجاتا ھے اور یہ ڈر اور خوف ھے کھے گناہ میں مبتلا نا ھوجاو مفتی صاحب اب آپ بتایی میں کیا کرو ایسے صورت حال میں اگر نکاح کروگا تو بھی گناہ اگر نھی کروگا تو بھی گناہ جوا ب ضرور فرماییں

جواب

صورت مسولہ میں سائل کا متعین کردہ لڑکی کے علاوہ جس سے بھی نکاح ہوگا تو نکاح ہوتے ہی اس پر تین طلاقیں واقع ہوجائینگی، البتہ سائل کی کسی بھی مطلقہ کی جب کسی اور شخص سے نکاح اور ازدواجی تعلقات کے بعد جدائی واقع ہوجائے یا دوسرے شوہر کا انتقال ہوجائے تو دوبارہ سائل سے اس کا نکاح جائز ہے، دوسری مرتبہ نکاح کے بعد کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔ طلاق سے بچنے کے لیئے یہ صورت اختیار کی جاسکتی ہے کہ کوئی شخص جس کو سائل نے نہ کہا ہو  سائل سے پوچھے بغیر اپنے طور پر سائل  کا نکاح  کسی جگہ کرادے اور سائل کے علم میں جب آئے تو زبانی اجازت کے بجائے عملا اس نکاح کو نافذ کردے مثلا مہر کی ادائیگی کردے یا حقوق زوجیت ادا کرلے، یہ طریقہ فقہاٗء احناف ہی کا ذکر کردہ ہے جس کو نکاح فضولی کہا جاتا ہے،اس  پر عمل کر کے سائل کی پریشانی حل  ہوسکتی ہےواللہ اعلم


فتوی نمبر : 143602200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں