بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق معلق کردی اب کیا کرے؟


سوال

  میں نے اپنے سسرالیوں سے دورانِ لڑائی یہ کہا کہ اگر میں تم لوگوں کے کمپاؤنڈ میں آیا تو میری بیوی کو طلاق ہے، اور یہاں گھر کمپاؤنڈ کے اندر ہوتے ہیں، اور میرے سسرال کے گھر کا بیٹھک کمپاؤنڈ کے بڑے دروازہ کے ساتھ ہے، اور میں اس بیٹھک میں کئی بار گیا ہوں، آپ سے استفتا ہے کہ اس کا کوئی حل بتادیں، کیوں کہ میں اپنی قسم سے نکلنا چاہتا ہوں۔

جواب

اگر طلاق کے الفاظ ایک ہی مرتبہ کہے ہیں تو  اب حل یہی ہے کہ ان کے کمپاؤنڈ میں چلے جائیں، ایک طلاق رجعی واقع ہوجائے گی، اس کے بعد رجوع کرلیں، ایک مرتبہ جانے کے بعد تعلیق ختم ہوجائے گی، پھر دوبارہ جانے سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی ، البتہ آئندہ کے لیے صرف دو طلاق کا اختیار ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200399

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں