بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

طلاق بائن کے بعد نیا نکاح


سوال

میری بیوی کے بار بار طلاق کے مطالبے پر میں نے ایک طلاقِ  بائن دے دی ہے۔ کیا اس صورت میں وہ اپنی عدت پوری کر کے دوسری شادی کر سکتی ہے؟ اگر میری بیوی کو میرے ساتھ دوبارہ رہنا ہے تو کس صورت میں میرے ساتھ حلال طریقے سے دوبارہ رہ سکتی ہے؟

جواب

ایک طلاقِ  بائن کے بعد مطلقہ اپنی عدت گزار کر کسی اور سے نکاح کرسکتی ہے، اور اگر دوبارہ  آ پ  کے ساتھ رہنا چاہے تو نئے مہر کے ساتھ نیا نکاح کرکے ساتھ رہ سکتی ہے، اس صورت میں آپ کو دو طلاقوں کا اختیار باقی ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200853

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں