بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ضروریاتِ اصلیہ پر زکاۃ


سوال

ذیل میں سے کن چیزوں پر زکاۃ واجب ہے :

1۔ ذاتی استعمال کی کار

2۔ ذاتی رہائش کا ملکیتی گھر

3۔ گھر کا فرنیچر اور دیگر سامان

4۔ڈاکٹر کے مریض کے آپریشن کےلیے استعمال ہونے والے اوزار (روزی کمانے میں استعمال ہونے والے اوزار)؟

جواب

زکاۃ ان چیزوں پر واجب ہوتی جو ضروریاتِ اصلیہ سے زائد ہوں،اور  ذاتی استعمال کی گاڑی ، ذاتی رہائش کا ملکیتی گھر، گھر کا فرنیچراور دیگر سامان  اور ڈاکٹر کے زیرِاستعمال آپریشن میں استعمال ہونے والے اوزار  ضروریات اصلیہ میں داخل ہیں، لہذا ان پر زکاۃ واجب نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200180

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں