مجھے اللہ تعالیٰ نے 24 اکتوبر 2019 کو بیٹے سے نوازا ہے۔ میں نے اپنے بیٹے کا نام (محمد ) رکھاہے۔مجھے دوست رشتے دار کہتے ہیں کہ آپ نام( محمد) کے ساتھ کوئی اور نام بھی لگائیں۔ جب کہ میں نےمنت مانگی تھی کہ اے اللہ پاک اگر آپ نے مجھے بیٹے سے نوازا تو میں اُس کا نام، آپ کے حبیب حضرت محمد ﷺکے نام کے صدقے (محمد)ہی رکھوں گا۔ آپ جناب سے گزارش ہے کہ میری راہ نمائی فرمائیں!
آپ کو بیٹے کی پیدائش مبارک ہو!
بچے کا نام ’’محمد‘‘ رکھنا درست ہے، اس کے ساتھ دوسرا نام لگانا لازم نہیں۔
مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کیجیے:
محمد نام رکھنے کا حکم اور اس کی فضیلت
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200561
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن