بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صرف حیض کے درد کے محسوس ہونے پر مباشرت کا حکم


سوال

حیض شروع نہ ہو،  صرف درد محسوس ہو تو کیا ایسی صورت میں بیوی سے مباشرت کی جاسکتی  ہے یا نہیں؟

جواب

حیض کی ابتدا  خون کے خروج سے ہوتی ہے اور جب تک خون ظاہر نہ ہو اس وقت تک عورت پر حیض کے اَحکام لاگو نہیں ہوں گے، لہذا اس سے مباشرت کرنا بھی جائز ہو گا۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (1/ 39):
"(أما) الحيض فهو في عرف الشرع اسم لدم خارج من الرحم  .... (وأما) خروجه فهو أن ينتقل من باطن الفرج إلى ظاهره؛ إذ لايثبت الحيض، والنفاس، والاستحاضة إلا به في ظاهر الرواية". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201609

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں