صدقتہ الفطر کس پرواجب ہے؟صدقتہ الفطر کانصاب بیان کریں؟
اگر کسی مسلمان مرد و عورت کے پاس ساڑھے سات تولہ سونا یا ساڑھے باون تولہ چاندی ہو یا ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت کے برابر نقدی یا مالِ تجارت ہو یا اپنی ضروریات سے زائد اتناسامان ہو جس کی مجموعی قیمت ساڑھے باون تولہ (35۔612 گرام) چاندی کے برابر ہو جائے تو اس پر صدقہ فطر واجب ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143909200710
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن