بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

صاحبِ فراش شخص جو استنجا بھی نہ کرسکتا ہو کے وضو اور نماز کا حکم


سوال

اگر ایک مریض مکمل بیڈپر ہو جس کی وجہ سے پیشاب پاخانہ کی صورت میں پانی کی جگہ ٹشو استعمال کرتا ہو وہ مریض وضو کیسے کرے؟ نماز کیسے ادا کرے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ شخص اگر واقعۃً  صاحبِ  فراش ہے کہ اٹھ بیٹھ نہیں سکتا، تو اگر کوئی شخص وضو کرانے والا میسر ہو تو دوسرے کی مدد سے وضو کرلے، یا کسی سے کہہ کر پانی کا برتن قریب رکھوالیا کرے، اور جب نماز ادا کرنی ہو تو کم از کم وضو کے فرائض پورے کرلے، ایک صورت یہ بھی ہے کہ اسپرے گن سے اعضاءِ وضو کو اتنا تر کردے کہ قطرے ٹپک جائیں، بہرحال اگر مذکورہ شخص کچھ حرکت کرسکتاہے (جیساکہ سوال میں مذکور ہے کہ استنجا میں پانی کی جگہ ٹشو استعمال کرتاہے) تو مذکورہ صورتوں میں سے کوئی صورت اختیار کی جائے۔ اور اگر خود بھی اٹھ بیٹھ نہ سکتاہو، نہ وضو کرسکتاہو، نہ ہی کوئی وضو کرانے والا میسر ہو تو ایسی صورت میں مذکورہ شخص تیمم کرلے۔

جہاں تک نماز کی بات ہے تو اگر بیٹھ نہیں سکتا تو کسی سے کہہ کر بیڈ/چارپائی کو قبلہ رخ کروالے اور لیٹے لیٹے اشاروں سے نماز ادا کرے  ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144007200558

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں