بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شیعہ کے ذبیحہ کا حکم


سوال

کیا شیعہ کا ذبیحہ درست ہے اگر وہ اللہ اکبر کہے؟

جواب

جو شخص تحریفِ قرآن یا وحی میں غلطی، یا حضرت علی رضی اللہ عنہ کی الوہیت، یا امام کی معصومیت کا عقیدہ رکھتا ہو، یا حضرات شیخین ابو بکر و عمر رضی اللہ عنہما کی تکفیر  کرتا ہو یا حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی صحابیت کا منکر ہو یا  ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگاتا ہو یا دین کی ضروریات میں سے کسی کا منکر ہو اس کا ذبیحہ مسلمان کے لیے حلال نہیں، چاہے وہ اللہ کا نام لے کر ہی ذبح کیوں نہ کرتا ہو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201506

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں