بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

شیعہ، بوہری پکوان سے کھانا بنوانا


سوال

کیا بوہری یا شیعہ کے پکوان سے کھانا پکوایا جاسکتا ہے؟

جواب

جب سنی مسلمان اور حلال کا اہتمام کرنے والا قابلِ اعتماد پکوان موجود ہو تو اسی سے کھانا بنوایا جائے ، تاہم بوہری ، شیعہ کے پکوان سے کھانا بنوانا بھی جائز ہے ، بشرط یہ کہ  اس میں  شامل اجزاء  سارے حلال ہوں ۔ یعنی سنی مسلمان کے ہاتھوں ذبح جانور کا گوشت ہو اور  دیگر چیزیں مثلاً  تیل وغیرہ میں بھی پاک وحلال  ہوں ۔  اگر بوہری وغیرہ کا ذبیحہ اور سنی مسلمان کا ذبیحہ مشترکہ طور پر یا ایک ہی تیل میں پکاتا ہو (خواہ وہ پکانے والا سنی مسلمان ہی کیوں نہ ہو) تو ایسے پکوان سے کھانا نہ بنوایا جائے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201416

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں